ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویتنام میں سیلاب، ہلاکتیں 70 کے قریب

ویتنام میں سیلاب، ہلاکتیں 70 کے قریب

Sun, 15 Oct 2017 20:08:21    S.O. News Service

ہنوئی15اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی و وسطی ویتنامی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق لاپتہ 34 افراد کی تلاش کی امیدیں بھی دم توڑتی جا رہی ہیں۔ بتیس زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ویتنام کی آفتوں سے نمٹنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ پہلے طوفانِ باد و باراں اور پھر آنے والے سیلابوں نے ایک وسیع علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ اس علاقے میں سوا دو لاکھ سے زائد مال مویشی بھی مارے گئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں پولیس، فوج اور عام رضا کار دستے شامل ہیں۔ ویت نام کو سمندی طوفان خانون کے ٹکرانے کا خطرہ بھی لاحق ہے۔


Share: